امریکہ ایرانی عوام کو دھمکا کر جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتا: صدر پزشکیان
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنے انسانی اور مذہبی عقائد کی بنیاد پر دباؤ اور دھونس کے سامنے ہرگز سرتسلیم خم نہیں کرے گی۔
سحرنیوز/ایران:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ہندوستان کے مذہبی رہنماؤں، دانشوروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی عوام کو دھونس دے کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔
انہون نے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ ایرانی عوام معاشی مسائل اور سہولتوں میں کمی وجہ سے جھک جائيں گے لیکن یہ اس کا خام خیالی ہے، ایرانی عوام جھکنے والے نہیں ہیں۔
ارنا کے مطابق، صدر مسعود پز شکیان نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرد میداں ہو تو آؤ ہماری مسلح افواج کا مقابلہ کرو، جنگ کا عوام کی روزی روٹی اور بنیادی ڈھانچے سے کیا تعلق ہے؟ اگر یہ انسان ہیں تو لوگوں کی غذائی اشیا کیوں روک رہے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حق کس دیا کہ ایک حکومت پوری دنیا کے لیے فیصلے کر سکتی ہے اور اپنے مذموم عزائم کو دوسروں پر مسلط کر سکتی ہے؟
صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ تمام انسانوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور انہیں عدل و انصاف کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہیے۔ یہ ہماری خواہش ہے لیکن امریکی یہ نہیں چاہتے۔
صدر ایران نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم سچائی کی تلاش میں ہیں اور ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے مزید کہا کہ "ایرانی قوم اپنے انسانی اور مذہبی عقائد کی بنیاد پر دباؤ اور دھونس کے سامنے ہرگز سرتسلیم خم نہیں کرے گی۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel