بیرونی ممالک میں افغان فضائیہ کے جوانوں کی تربیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i243382-بیرونی_ممالک_میں_افغان_فضائیہ_کے_جوانوں_کی_تربیت
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے جوانوں کو بیرون ملک تربیت دی جا رہی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۷ Asia/Tehran
  • بیرونی ممالک میں افغان فضائیہ کے جوانوں کی تربیت

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے جوانوں کو بیرون ملک تربیت دی جا رہی ہے۔

خامہ پریس کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا ہے کہ فضائیہ کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے افغان فضائیہ کے تین سو فوجی اہلکار، ہندوستان، اٹلی، امریکہ، جمہوریہ چیک، متحدہ عرب امارات اور چین میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کے خلاف مہم میں افغان فضائیہ، اہم کردار ادا کر رہی ہے۔