افغان فوج کی کارروائیوں میں درجنوں طالبان ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i243475-افغان_فوج_کی_کارروائیوں_میں_درجنوں_طالبان_ہلاک_و_زخمی
افغانستان کے اٹھارہ صوبوں میں افغان فوج کی جاری کارروائیوں میں طالبان کے ایک سو ستّائیس افراد ہلاک اور ترانوے دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • افغان فوج کی کارروائیوں میں درجنوں طالبان ہلاک و زخمی

افغانستان کے اٹھارہ صوبوں میں افغان فوج کی جاری کارروائیوں میں طالبان کے ایک سو ستّائیس افراد ہلاک اور ترانوے دیگر زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان گروہ کے یہ افراد، افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ ننگرہار، لغمان، لوگر، غزنی، پکتیا، پکتیکا، خوست، میدان وردک، قندھار، فراہ، غور، بادغیس، فاریاب، سرپل، بغلان، تخار، قندوز اور ہلمند میں افغان فوج کی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انجام پانے والی کارروائیوں میں ہلاک و زخمی ہوئے۔ جبکہ ان کارروائیوں کے دوران طالبان کے افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں افغان فوج کے بھی بیس اہلکار مارے گئے۔ واضح رہے کہ افغان فوج نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔