داعش کے خلاف شام اور روس کے لڑاکا طیاروں کے حملے
Aug ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
شام اور روس کے لڑاکا طیاروں نے شام کے مختلف علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق حلب میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ شامی لڑاکا طیاروں نے جنوبی شام میں السوئیدا کے علاقے بصری الشام میں داعشی دہشت گردوں کے ایک بڑے اڈے کو تباہ کر دیا۔ دہشت گرد گروہ داعش نے بھی حلب میں صلاح الدین کے علاقے پر گولہ باری کی جس میں کئی عام شہری زخمی ہوگئے۔ روسی لڑاکا طیاروں نے بھی مشرقی شام میں دیرالزور کے مضافاتی علاقوں منجملہ الجفرہ، حطلہ اور حسینہ نامی قصبوں اور دیہاتوں میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوگئے۔
ٹیگس