افغانستان: کابل میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i244726-افغانستان_کابل_میں_متعدد_افراد_ہلاک_اور_زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی میں مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۵:۰۶ Asia/Tehran
  • افغانستان: کابل میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی میں مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں کم از کم سات افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔

گزشتہ رات کئی مسلح افراد نے کابل کے علاقے دارالامان میں واقع امریکی یونیورسٹی پر حملہ کرکے کئی افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اس حملے کے بعد دارالامان جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر کے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو چوکس کر دیا گیا تھا۔

ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔