فلسطینی علاقوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
Aug ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے تحریک انتفاضہ قدس اور فلسطینیوں کی استقامت کو کچلنے کی غرض سے مزید فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ رام اللہ پر حملہ کر کے کم سے کم تیرہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا- صیہونی حکومت کی بحریہ نے بھی جمعرات کو غزہ کے شمالی ساحل کے قریب ایک فلسطینی ماہیگیر کو گرفتار کرلیا- ادھر فلسطینی پارلیمنٹ میں ایک سیاسی دھڑے کے رہنما ابراہیم دحبور نے کہا ہے کہ گذشتہ دو عشروں کے دوران یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ اب صیہونی غاصبوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ جدوجہد ہے۔