ترکی کے جنوبی مشرقی علاقے میں بم دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i245596-ترکی_کے_جنوبی_مشرقی_علاقے_میں_بم_دھماکہ
ترکی کے صوبے حکاری میں ایک کار بم دھماکے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے کے کے افراد ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں ترکی کی فوجی گاڑیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے کے کے افراد ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں ترکی کی فوجی گاڑیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

ترکی کے صوبے حکاری میں ایک کار بم دھماکے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔

ٹرینڈ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح ترکی کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی کے کے سے وابستہ افراد نے حکاری وان شاہراہ پر پولیس کی ایک چیک پوسٹ کے قریب ایک کار بم دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے کے کے افراد ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں ترکی کی فوجی گاڑیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔