صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید
Sep ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۴:۳۶ Asia/Tehran
غزہ پٹی میں واقع البریج کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ انیس سالہ فلسطینی نوجوان عبدالرحمن الدباغ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا ہے- فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اس فلسطینی نوجوان کی لاش الاقصی اسپتال پہنچا دی گئی ہے- مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی کے سرحدی علاقوں میں ہر جمعے کو فلسطینی مظاہرین اور غاصب اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی ہیں-