صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i247483-صیہونی_فوجیوں_کی_فائرنگ_میں_ایک_فلسطینی_شہید
غزہ پٹی میں واقع البریج کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۴:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں واقع البریج کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ انیس سالہ فلسطینی نوجوان عبدالرحمن الدباغ  صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا ہے- فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اس فلسطینی نوجوان کی لاش الاقصی اسپتال پہنچا دی گئی ہے- مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی کے سرحدی علاقوں میں ہر جمعے کو فلسطینی مظاہرین اور غاصب اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی ہیں-