Sep ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • کالونیوں کی تعمیر پر عالمی تنقیدوں کے جواب میں نتن یاہو کا عجیب دعوی

صیہونی وزیر اعظم نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر پر عالمی برادری کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے عجیب و غریب دعوی کیا ہے

صیہونی وزیراعظم نتن یاہو نے بحران فلسطین کے حل کے لئے عالمی کوششوں کا مذاق اڑاتے ہوئے دعوی کیا کہ کالونیوں کی تعمیر کے سلسلے میں کسی طرح کی تنقید کا مطلب یہودیوں کا نسلی صفایا کرنا ہے- صیہونی وزیر ا‏عظم نے کہا کہ کالونیوں کی تعمیرامن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے- نتن یاہو نے دعوی کیا کہ فلسطینی مملکت کی تشکیل کے لئے فلسطینی انتظامیہ کی درحقیقت صرف ایک شرط ہے اور وہ یہ ہے کہ یہودیوں کا وجود باقی نہ رہے- نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کے مشیراحمد مجدلانی نے نتن یاہو کے بیانات کو مسترد کردیا اور کہا کہ نتن یاہو خود ہر روز نئی کالونیوں کی تعمیر کا اعلان کرکے بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں میں نسلی صفائے کی پالیسی پرگامزن ہیں-