Feb ۰۳, ۲۰۲۶ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • استنبول میں ایران-امریکا اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے کا امکان

امریکی جرید Axios ویب سائٹ نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایلچی اسٹیو وائٹکاف اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات جمعے کو استنبول میں متوقع ہے تاکہ ممکنہ جوہری معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔

سحرنیوز/ایران: جریدے نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ جون میں مذاکرات کے خاتمے اور 12 روزہ جنگ کے بعد امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خلیج فارس میں بڑے پیمانے پر امریکی فوجی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اصرار ہے کہ فوری معاہدے حصول ہی فوجی تنازع سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس