حج کا تقدس اور غاصب صیہونی حکومت کے ذریعے سیکورٹی انتظامات
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i247747-حج_کا_تقدس_اور_غاصب_صیہونی_حکومت_کے_ذریعے_سیکورٹی_انتظامات
سعودی عرب نے اس سال ایام حج میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے غاصب صیہونی حکومت سے سیکورٹی تعاون حاصل کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • حج کا تقدس اور غاصب صیہونی حکومت کے ذریعے سیکورٹی انتظامات

سعودی عرب نے اس سال ایام حج میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے غاصب صیہونی حکومت سے سیکورٹی تعاون حاصل کیا ہے-

فرانس پرس نے خبردی ہے کہ سعودی عرب نے خود  اس کے اپنے بقول  سانحہ منیٰ جیسے حادثے کی تکرار سے بچنے کے لئے اس سال سیکورٹی کے انتظامات زیادہ سخت کئے ہیں - چنانچہ سعودی حکومت نے سبھی حاجیوں کو الکٹرانیک بریسلٹ ہاتھوں میں پہنایا ہے - یہ ای بریسلٹ اسرائیلی کمپنیوں نے تیار کیا ہے جس میں حاجی کا پورا ڈیٹا موجود ہے -

اسرائیلی ریڈیو نے حال ہی میں خبردی تھی کہ اسرائیلی کمپنی جی فور ایس کے ساتھ سعودی عرب کے معاہدے کے مطابق ، سعودی عرب پہنچنے والے سبھی حاجی وہاں پہنچنے کے بعد سے لے کر اپنے اپنے ملکوں کی واپسی تک یہ ای بریسلٹ پہننے کے پابند ہوں گے اور اسی بریسلٹ کے ذریعے ان پر نظر رکھی جائے گی -

واضح رہے کہ اس سال حج کے مناسک بعض اسلامی ملکوں منجملہ ایران، یمن اور شام کے حاجیوں کے بغیر انجام پارہے ہیں -  سعودی حکام نے بیہودہ بہانوں کے ذریعے ایران اور بعض دیگرملکوں کے عازمین حج کو اس سال حج کی سعادت سے محروم کردیا ہے -

گذشتہ برس عید قربان کے دن منیٰ میں رمی جمرات کے دورران ہزاروں حاجی، سعودی حکام کی بدانتظامی، کاہلی اور نااہلی کی وجہ سے انتہائی مظلومانہ طریقے سے شہید ہوگئے تھے -