فلسطینی انتظامیہ کی نتن یاہو پر تنقید
فلسطینی انتظامیہ نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر قانونی ہونے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کی ہے
نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر قانونی نہیں ہے اور یہ قیام امن اور خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے راہ حل پر عمل درآمد کے لئے عالمی کوششوں کے راستے میں اصلی رکاوٹ ہے- اس بیان میں صیہونی وزیر اعظم کی جانب سے کالونیوں کی تعمیر کو قانونی ظاہر کرنے کی کوششوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بنیامن نتن یاھو نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انھیں امن مذاکرات میں شریک نہیں سمجھا جا سکتا - فلسطینی وزارت خارجہ نے اس بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، سلامتی کونسل اور دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کے ہنگامہ کھڑا کرنے والے بیان پر ردعمل ظاہر کریں اور کالونیوں کی تعمیر روکنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں-