حلب میں امداد رسانی کے عمل پر روسی نگرانی کی مخالفت
-
حلب کے لئے انسانی ہمدردی کی امداد کے لئے کاسٹلو روڈ کو استعمال کیا جائے گا-
شامی حکومت کے مسلح مخالفین نے حلب میں امداد رسانی کی کارروائیوں پر روس کی نگرانی کی مخالفت کی ہے۔
حلب میں حکومت شام کے مخالف مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول علاقوں کی مقامی کونسل نے منگل کو اس شہر کے لوگوں کے لئے انسانی ہمدردی کی امداد کے راستوں پر روسی فوجیوں کی ہرطرح کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ جس فریق کو امداد رسانی کی کارروائیوں پر نگرانی کرنا چاہئے وہ مقامی کونسل ہے نہ کہ حکومت شام-
حلب میں مسلح مخالفین کے زیرکنٹرول علاقوں کی مقامی کونسل کے سربراہ بریتا حاجی حسن نے روئیٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انھیں انسانی ہمدردی کی امداد وصول کرنے کا ایک پروگرام ملا ہے لیکن اس میں امداد رسانی کا طریقہ کار بیان نہیں کیا گیا ہے- حاجی حسن نے مزید کہا کہ کاسٹلو کے راستے میں روسی فریق کی موجودگی اس لئے قابل قبول نہیں ہے کہ وہ حکومت شام کی حمایت کرتا ہے-
کاسٹلو روڈ شامی حکومت کے زیرکنٹرول ہے۔ پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ امداد رسانی کے لئے اسی راستے کو استعمال کیا جائے گا- روسی خبررساں ایجنسی انٹرفیکس نے منگل کو رپورٹ دی تھی کہ کاسٹلو روڈ پر ایک روسی چیک پوسٹ قائم کردیا گیا ہے- شام میں روس کے مصالحتی سینٹر کے سربراہ سرگئی کابٹسین نے کہا ہے کہ کاسٹلو روڈ جو اس وقت حکومت شام کے زیرکنٹرول ہے، حلب کے لئے انسانی ہمدردی کی امداد کے لئے اسلحوں سے پاک کیا جا رہا ہے-