غزہ پر صیہونی حکومت کا ہوائی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i248395-غزہ_پر_صیہونی_حکومت_کا_ہوائی_حملہ
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کا ہوائی حملہ

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کو غزہ کے علاقوں عسقلان ، الشیما اور الشجاعیہ میں حماس سے وابستہ ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے- صہیونی حکومت سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات عزہ کے علاقے سے اشکول میں ایک راکٹ فائر کیا گیا - غزہ میں فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کا حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے - غزہ پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ وحشیانہ حملوں کے بعد اگست  دوہزار چودہ میں مصر کی وساطت سے غزہ میں فائربندی کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے لیکن صیہونی حکومت نے فائربندی کے اس سمجھوتے کی کبھی بھی پاسداری نہیں کی - یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے پچھلے چند روز کے دوران اپنی وحشیانہ اور جارحانہ سرشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شام کے بھی متعدد علاقوں پر ہوائی حملے کئے ہیں -