شام: دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان
Sep ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۳:۵۴ Asia/Tehran
شام کے شمالی صوبے حلب میں فوج کی کارروائی میں دسیوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شام کے الاخباریہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ شامی فوج کے مسلح دستوں نے جمعرات کے روز حلب کے نواح میں ایئرفورس اکیڈمی پر داعش دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا جس میں دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس جھڑپ میں دہشت گردوں کی ایک بکتربند گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔
درایں اثنا المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے نواح میں حضرعلاقے پر دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے راکٹ حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔
اس جارحیت کے جواب میں شامی فوج نے جمعرات کی شب قنیطرہ شہرکے شمالی نواحی علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پرگائیڈڈ میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
ٹیگس