فلسطینی نوجوان کے حملے میں دو صیہونی فوجی زخمی
Sep ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
فلسطینی مجاہدین کی تازہ ترین کارروائیوں میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے
فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کی جارحیتوں کے جواب میں ایک فلسطینی نوجوان نے پیر کی صبح بیت المقدس کے محلے باب الساہرہ میں صیہونی فوجیوں پر حملہ کرکے دو فوجی افسروں کو زخمی کردیا- صیہونی حکومت کی پولیس نے مذکورہ فلسطینی جانباز پر فائرنگ کرکے اسے شہید کر دیا - گذشتہ جمعے کو بھی صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے چار فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا تھا - گذشتہ اکتوبر کے مہینے سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ قدس جاری ہے جس کے دوران دوسوتیس سے زائد فلسطینی شہری صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں - تحریک انتفاضہ قدس مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے بعد شروع ہوئی ہے -