حلب کی آزادی کی کارروائیاں شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i249805-حلب_کی_آزادی_کی_کارروائیاں_شروع
شام کی وزارت دفاع نے شہر حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • حلب کی آزادی کی کارروائیاں شروع

شام کی وزارت دفاع نے شہر حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے جمعے کو شہرحلب میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد شامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حلب میں مسلح دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں سے قریب نہ ہوں-

حلب میں شامی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ حلب میں شہریوں کا استقبال اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام اقدامات انجام دیئے جائیں گے -

درایں اثنا شامی فوج کے جنگی طیاروں نے مشرقی حلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے اڈوں پرآج دوسرے دن بھی بمباری جاری رکھی- ابھی تک اس بمباری میں دہشت گردوں کی ممکنہ ہلاکت کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے- شامی فوج نے شہرحلب میں دہشت گردوں کو پوری طرح اپنے محاصرے میں لے لیا ہے-