ایران کے خلاف بحرینی وزیرخارجہ کے بے بنیاد دعوے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i250393-ایران_کے_خلاف_بحرینی_وزیرخارجہ_کے_بے_بنیاد_دعوے
بحرین کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں ایران کے خلاف بے بنیاد دعؤوں کو دہرایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۵:۵۶ Asia/Tehran
  • بحرین کے وزیر خارجہ، خالد بن احمد آل خلیفہ
    بحرین کے وزیر خارجہ، خالد بن احمد آل خلیفہ

بحرین کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں ایران کے خلاف بے بنیاد دعؤوں کو دہرایا ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے پیر کو دعوی کیا کہ بحرین اور عرب ممالک نے ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے تاہم اس ملک کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں ملا ہے- بحرینی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ ایران، عسکریت پسندوں کی حمایت سے بحرین اور علاقے میں بدامنی اورعدم استحکام جاری رکھے ہوئے ہے-

خالد بن احمد آل خلیفہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ منامہ، یمن پر جارحیت کے لئے سعودی سربراہی میں قائم عرب اتحاد میں موجودگی کا پابند ہے کہا کہ آل خلیفہ، اس اشتراک و ساجھداری  کو جاری رکھے گی-

خالد بن احمد آل خلیفہ نے بحرین کے عوام اوراہم و بزرگ علماء کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر اس طرح کے بے بنیاد دعوے کئے ہیں- بحرین میں دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے -