غزہ میں صیہونیت مخالف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i250993-غزہ_میں_صیہونیت_مخالف_مظاہرہ
عزہ کے فلسطینیوں نے ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کر کے صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونیت مخالف مظاہرہ

عزہ کے فلسطینیوں نے ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کر کے صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی۔

غزہ سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ نمازجمعہ کے بعد فلسطینیوں نے ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کر کے صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی اور صیہونی حکومت کے سابق اور معدوم صدر شمعون پریز کی تصویروں کو نذر آتش کیا- فلسطینی مظاہرین کا کہنا تھا کہ شمعون پریز فلسطینی بچوں اور خواتین کا قاتل ہے-  فلسطینی مظاہرین نے امریکی صدر باراک اوباما کی بھی تصویروں کو نذر آتش کرتے ہوئے انھیں بھی صیہونی حکومت کے جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا- غزہ کے فلسطینی مظاہرین نے شمعون پریز کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کی بناء پر فسطینی  انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کی شرکت کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ان کا یہ اقدام انتہائی  شرمناک اور قابل مذمت ہے۔