خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والے بحری جہازوں کو انتباہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلیج فارس کنٹرول سیکشن نے خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والے بحری جہازوں کے بارے میں سخت انتباہ دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلیج فارس کنٹرول سیکشن، پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ http://www.pgsa.ir/non-compliance-list پر خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے بحری جہازوں کی فہرست اپڈیٹ کردی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں کیا ہے۔
اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی اینڈ آئی( P&I) بیمہ کمپنیوں اور اسی طرح رینکنگ طے کرنے والے اداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ مذکورہ بحری جہازوں سے رابطہ رکھنے کے نقصانات سے بچنے کے لئے انھیں خدمات فراہم کرنے سے پرہیز کیا جائے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel