شامی فوج کی کامیابی سے دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i251611-شامی_فوج_کی_کامیابی_سے_دہشت_گردوں_کی_بوکھلاہٹ
شامی پارلیمنٹ کی اسپیکر نے کہا ہے کہ ہماری فوج کی کامیابیوں کے باعث دشمن بوکھلا اٹھے ہیں اور وہ براہ راست مداخلت اور جارحیت پر اتر آئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
  • شام کی پارلیمنٹ اسپیکر، ہدیہ عباس
    شام کی پارلیمنٹ اسپیکر، ہدیہ عباس

شامی پارلیمنٹ کی اسپیکر نے کہا ہے کہ ہماری فوج کی کامیابیوں کے باعث دشمن بوکھلا اٹھے ہیں اور وہ براہ راست مداخلت اور جارحیت پر اتر آئے ہیں-

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی پارلیمنٹ اسپیکر ہدیہ عباس نے کہا ہے کہ شامی فوج کے ہاتھوں دہشت گردوں کو پہنچنے والے نقصان نے، دہشت گردوں کے حامی اتحاد کو صوبہ دیروالزور میں براہ راست مداخلت اور شامی فوجیوں کے قتل عام پر مجبور کردیا ہے-

ہدیہ عباس نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام، پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت اور شکست خوردہ دہشت گردوں کی حمایت اور ان کو اس مہلکے سے نجات دلانے کے لئے انجام پایا ہے-

ہدیہ عباس نے کہا کہ صیہونی حکومت نے بھی اسی منصوبے کے تحت شام میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم شامی فوج نے دنداں شکن جواب دیتے ہوئے اسے مار گرایا-

شام کی اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں، اسلامی مزاحمت کے جیالوں اور دوست ملکوں کی حمایت و پشت پناہی سے ہمیں بڑی سیاسی و فوجی کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں-

ہدیہ عباس نے کہا کہ یہ کامیابیاں ملک میں دہشت گردوں کو سرکوب کئے جانے اور عالمی دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے-