شام: فوج نے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i251935-شام_فوج_نے_دسیوں_دہشت_گردوں_کو_ہلاک_کر_دیا
شام کی فوج نے ریف دمشق اور حماہ میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • شام: فوج نے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

شام کی فوج نے ریف دمشق اور حماہ میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کے دن کہا کہ دہشت گردوں کے ایک گروہ نے مغربی ریف دمشق میں  تعینات الدیرخبیہ سیکٹر میں تعینات شام کی فوج کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کےبعد شام کی فوج اور دہشت گرد گروہ کے عناصر کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔ اس لڑائی میں تیس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شام کی فوج نے دہشت گردوں کا جنگی سازوسامان بھی منہدم کر دیا۔

شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الدیرخبیہ میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے خان الشیخ میں واقع ابوسیہ پہاڑی کے جنوب مغرب میں آٹھ رہائشی عمارتوں سے دہشت گردوں کو مار بھگایا۔

شام کی فوج نے گزشتہ ہفتے کے دن سے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے خان الشیخ میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے ایک بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دسیوں کھیتوں اور رہائشی علاقوں کو دہشت  گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔