صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i252865-صیہونی_فوجیوں_کی_فائرنگ_میں_ایک_فلسطینی_شہید
صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی جوان کو شہید کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی جوان کو شہید کر دیا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں واقع سلوان نامی علاقے پر حملہ کر دیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔  صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جوان شہید ہوگیا۔ اس جھڑپ میں پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والا فلسطینی جوان صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا۔ اس پر جنگ کے دوران چلائی جانے والی گولی فائر کی گئی تھی لیکن صیہونی فوجیوں نے سلوان کا محاصرہ کر کے اس جوان تک امداد نہیں پہنچنے دی اور زیادہ خون بہہ جانےکی بنا پر یہ فلسطینی جوان شہید ہو گیا۔ ادھر صیہونی فوجیوں نے شمالی بیت لحم میں واقع عایدہ پناہ گزیں کیمپ سے چھ فلسطینی بچوں کو اغوا کر لیا ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی قیدی امجد علیوی کے نابلس میں واقع گھر کو منہدم کر دیا ہے۔ اسی دوران صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی اس جھڑپ میں بھی قابض صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہوگیا ہے۔