عراق: جزیرہ حدیثہ کا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i253135-عراق_جزیرہ_حدیثہ_کا_علاقہ_دہشت_گردوں_کے_قبضے_سے_آزاد
عراق کے مغربی صوبے الانبار کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرنے کی کارروائیوں کے دوران جزیرہ حدیثہ کے علاقے کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۵:۵۶ Asia/Tehran
  • عراق: جزیرہ حدیثہ کا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

عراق کے مغربی صوبے الانبار کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرنے کی کارروائیوں کے دوران جزیرہ حدیثہ کے علاقے کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے ساتویں بریگیڈ کے کمانڈر احمد کلیب نے الفرات نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فورسز نے جزیرہ حدیثہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اس موقع پر عراقی فورسز کو دہشت گردوں کی جانب سے سنگین مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

دو روز قبل عراقی سیکورٹی فورسز نے جزیرہ ہیت کو بھی مکمل طور پر آزاد کرا لیا تھا۔

عراقی فوج کے اس کمانڈر کے مطابق صوبہ الانبار اور صلاح الدین کے درمیان حدیثہ - بیجی شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔