شام نے اقوام متحدہ کے الزامات مسترد کر دیے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i255265-شام_نے_اقوام_متحدہ_کے_الزامات_مسترد_کر_دیے
شام کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کی حکومت پر لگائے جانے والے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات بےبنیاد ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • شام نے اقوام متحدہ کے الزامات مسترد کر دیے

شام کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کی حکومت پر لگائے جانے والے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات بےبنیاد ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کی حکومت نے بعض مغربی اداروں کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ شام نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں کلورین گیس سمیت زہریلی کیمیاوی گیسیں اور مواد استعمال کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام نے دو ہزار چودہ سے شروع ہونے والی تمام تحقیقات میں تعاون کیا ہے اور شفاف اور اصولی تحقیقات انجام دینے کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی ہیں اور مکمل تعاون کیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ادارے اور تحقیقاتی کمیٹی کے الزامات بغیر کسی ثبوت اور منطق کے ہیں اور یہ کمیٹی شامی حکومت کی جانب سے کلورین گیس کے استعمال کا حتی ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے۔