صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، فلسطنیی نوجوان شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i255907-صیہونی_فوجیوں_کی_فائرنگ_فلسطنیی_نوجوان_شہید
غاصب اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور بے گناہ فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، فلسطنیی نوجوان شہید

غاصب اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور بے گناہ فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ہے۔

خبروں کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو غرب اردن کے شہر الخلیل کے ایک گاؤں بیت امر میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان نے اپنی شہادت سے پہلے صیہونیت مخالف کارروائی کے دوران تین صیہونیوں آباکاروں کو زخمی کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی عوام مختلف طریقوں سے مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے حملے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صیہونی آباد کار، اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے آئے دن مسجد الاقصی پر حملہ اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کرتے ہیں۔ مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے تازہ حملوں کے خلاف فلسطینی عوام نے یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے صیہونیت مخالف تحریک انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے جس کے دوران دو سو پچاس سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔