شام میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت
شامی فوج نے اس ملک کے مغربی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماہ میں جبھۃ النصرہ اور احرار الشام نامی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ بہت سے فرار کر گئے-
شامی فوج نے شہر حماہ میں گھسنے کی دہشت گردوں کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دہشت گردوں سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد ضبط کرلئے اور ان کو تباہ کردیا-
در ایں اثنا شامی فوج نے فلسطینی کیمپ " خان الشیخ " کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے اور اس کیمپ کے اطراف میں پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں-
اسی طرح شام کی فوج اور مزاحمتی فورس نے حلب میں دہشت گردوں کے کئی ٹینک تباہ کردیئے اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-
حلب ، شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا اصلی محاذ ہے اور اس محاذ پر کامیابی اس ملک کے مستقبل پر اثر انداز ہوگی- مغرب خاص طور پر امریکہ، ترکی اور سعودی عرب ، حلب میں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں-