غزہ میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i256540-غزہ_میں_فلسطینیوں_پر_صیہونی_فوجیوں_کا_حملہ
صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر غزہ میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے اس علاقے میں فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر غزہ میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے اس علاقے میں فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے -

صیہونی فوجیوں نے جمعے کی صبح غزہ کے مشرقی علاقے میں فلسطینی کاشتکاروں پرفائرنگ کردی اور انہیں اپنی زرعی اراضی میں کام کرنے سے روک دیا - صیہونی فوجی غزہ میں دوہزار چودہ کی جنگ کے بعد ہونے والی فائربندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں - صیہونی فوجی کبھی فلسطینی ماہیگیروں کو نشانہ بناتے ہیں اور کبھی کاشتکاروں پرحملہ کرتے ہیں- ان حملوں میں اب تک بہت سے فلسطینی کاشتکار اور ماہیگیر شہید ہوچکے ہیں - ادھر غرب اردن کے شہر الخلیل میں بھی صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا - جمعرات کو بھی صیہونی فوجیوں نے رام اللہ میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا تھا - اکتوبر دوہزار پندرہ میں تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک صہونی فوجی دوسو ساٹھ سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں -