صیہونیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i258637-صیہونیوں_کی_فائرنگ_میں_ایک_فلسطینی_نوجوان_شہید
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • گذشتہ دنوں البریج کیمپ میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں دو فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوگئے تھے-
    گذشتہ دنوں البریج کیمپ میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں دو فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوگئے تھے-

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو غزہ کے البریج کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں چھبیس سالہ فلسطینی جوان صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا-

گذشتہ دنوں البریج کیمپ میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں دو فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوگئے تھے- صیہونی فوجیوں نے اکتوبر کے مہینے میں غرب اردن اور غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں کم سے کم پانچ سو چوّن فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے- صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں دوہزارپندرہ سے بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں-