فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کاحملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i260440-فلسطینیوں_پر_صیہونی_فوجیوں_کاحملہ
صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے پچاس فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کاحملہ

صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے پچاس فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے -

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے علاقے ابودیس میں قدس یوینورسٹی پر حملہ کیا اور فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کرکے پچاس فلسطینیوں کو زخمی کردیا - صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل پر بھی حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیاہے -

صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے خلاف اکتوبر دوہزار پندرہ سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونیت مخالف مظاہرے جاری ہیں - صیہونی حکومت مسجد الاقصی کوزمان و مکان کے لحاظ سے تقسیم کرنا چاہتی ہے جس پر فلسطینیوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہاہے اور انہوں نے اکتوبر دوہزارپندرہ سے تحریک انتفاضہ قدس شروع کررکھی ہے اس عرصے میں صیہونی فوجی دوسو پینسٹھ سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکے ہیں جبکہ سیکڑوں فلسطینی زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں-