افغانستان میں طالبان کے 14 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i261316-افغانستان_میں_طالبان_کے_14_افراد_ہلاک
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فوج کے ہوائی حملوں میں طالبان کے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • گزشتہ ایک ماہ کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور داعش تکفیری گروہ کے خلاف افغان فوج کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔
    گزشتہ ایک ماہ کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور داعش تکفیری گروہ کے خلاف افغان فوج کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فوج کے ہوائی حملوں میں طالبان کے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان خبر رساں ادارے خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی وزارت دفاع نے بدھ کے دن اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی اور شمالی علاقوں پر افغان فضائیہ کے حملوں میں طالبان کے 14 افراد ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی میں طالبان گروہ کے 7 افراد صوبہ قندوز کے حکیم بای اور باغ شرکت دیہاتوں میں اور 7 دیگر صوبے پکتیکا کے زرمت شہر میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور داعش تکفیری گروہ کے خلاف افغان فوج کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔