Dec ۱۲, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • نتن یاہو کے دورہ باکو کے خلاف احتجاج

جمہوریہ آذربائیجان میں حزب اسلام کے اراکین نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دورہ باکو کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

باکو سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان میں حزب اسلام کے اراکین نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ کے سامنے اجتماع کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ اسلامی ملکوں کو چھوڑ دو۔ جمہوریہ آذربائیجان کے مظاہرین نے صیہونی وزیراعظم کے دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک قرارداد بھی منظور کی جس کی ایک کاپی انھوں نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ کو بھی پیش کی۔ اس قرارداد میں نتن یاہو کے دورہ باکو کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس دورے کو روکے۔ اس سے قبل جمہوریہ آذربائیجان کی حزب اسلام کے علاوہ علماء تنظیم نے بھی اپنے بیان میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دورہ جمہوریہ آذربائیجان کی مذمت کی تھی۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو منگل کو جمہوریہ آذربائیجان کے دورے پر باکو پہنچ رہے ہیں۔