Feb ۰۲, ۲۰۲۶ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستانی میڈیا نے رھبر انقلاب اسلامی کے کل کے خطاب کو نمایاں کوریج دی

پاکستانی میڈیا نے رھبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے گزشتہ روز کے خطاب کو بھر پور کوریج دی ہے

سحرنیوز/پاکستان:   جیو نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے امریکی صدر کو سنگین انتباہات نے ٹرمپ کو تہران کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرنے پر مجبور کیا ہے۔

انگریزی زبان کے ایکسپریس ٹریبیون اخبار نے گزشتہ روز تہران میں رھبر انقلاب کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کی بات کر رہے ہیں جب کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے امریکہ کو سخت وارننگ دی ہے۔

 

اسلام آباد سے شائع ہونے والے اردو زبان کے ایکسپریس اخبار نے بھی اپنے آج کے شمارے کے صفحہ اول پر لکھا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کو خبردار کیا کہ ایرانی قوم کسی جنگ کی خواہاں نہیں ہے لیکن اگر اس پر حملہ کیا گیا یا پریشان کیا گیا تو وہ جارحوں کو سخت جواب دے گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اردو زبان کے روزنامہ جنگ نے اپنے آج کے شمارے کے صفحہ اول پر رھبر انقلاب کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: "ایران میں حالیہ بدامنی ایک بغاوت کی طرح تھی، جسے یقیناً ہم نے ناکام بنایا، اگر امریکہ نے کوئی غلطی کی یا پریشان کیا تو ایرانی قوم اس کا سخت جواب دے گی۔"

یاد رہے پاکستان سمیت علاقائی ممالک کے میڈیا نے رھبر انقلاب جضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے گزشتہ روز کے خطاب کو بھر پور کوریح دی ہے

 

ٹیگس