غرب اردن میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i263704-غرب_اردن_میں_فلسطینیوں_پر_صیہونی_فوجیوں_کا_حملہ
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہرنابلس کے بلاطہ کمیپ پر حملہ کرکےفلسطینیوں کو زد وکوب کیا ہے-
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہرنابلس کے بلاطہ کمیپ پر حملہ کرکےفلسطینیوں کو زد وکوب کیا ہے-

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے بلاطہ کمیپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہونے کی خبر دی ہے- اس حملے کے دوران صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی - جھڑپ میں دو صیہونی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں -

غاصب صیہونیوں نے جمعے کو غرب اردن کے شہر قلقیلیا میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا جس میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے - صیہونی فوجی مختلف بہانوں سے غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھروں پرحملے کرتے رہتے ہیں -