شام میں دہشت گردوں کو کاری ضرب لگی ہے: روسی حکام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i267892-شام_میں_دہشت_گردوں_کو_کاری_ضرب_لگی_ہے_روسی_حکام
روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے روس کی فضائیہ اور بحریہ کے تعاون سے دہشت گردوں کو کاری ضرب لگائی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کو کاری ضرب لگی ہے: روسی حکام

روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے روس کی فضائیہ اور بحریہ کے تعاون سے دہشت گردوں کو کاری ضرب لگائی ہے-

روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نیکلای پاتروشوف نے ایک روسی اخبار کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ شامی فوج کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں اس ملک کے اہم علاقے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں-

پاتروشوف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روس نے شام میں اپنے فوجی اقدامات کو محدود نہیں کئے ہیں کہا کہ شام میں دہشت گرد مخالف کاروائیوں کے آغاز کے وقت سے ہی اس ملک کی تعمیر نو اور اس ملک کے حالات کو معمول پر لانے جیسے مسائل کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے- روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ امریکہ جیسے مغربی اتحاد کے برخلاف ، شام کی قانونی حکومت اور عوام کے حامی اتحاد کی کوششیں شام کے شہروں اور رہائشی علاقوں میں انسانی المیے کی روک تھام کرنا ہے-