آستانہ مذاکرات سے قبل ہی اسد مخالفین کے درمیان شدید اختلافات
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i268786-آستانہ_مذاکرات_سے_قبل_ہی_اسد_مخالفین_کے_درمیان_شدید_اختلافات
شام کے مسلح مخالفین کے درمیان آستانہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  •  آستانہ مذاکرات سے قبل ہی اسد مخالفین کے درمیان شدید اختلافات

شام کے مسلح مخالفین کے درمیان آستانہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں

 روئٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے مخالفین کہ جو خود کو مذاکرات کے لئے تیار کر رہے ہیں ، شدید اختلافات کا شکار ہوگئے ہیں اور یہ اختلافات ہمیشہ سے زیادہ گہرے ہیں - رپورٹ کے مطابق حلب میں شامی مخالفین کی ناکامی اور اپنے زیرقبضہ علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں برقرار نہ رکھ پانے کے باعث ان کے حوصلے پست ہوگئے ہیں - بشار اسد کے اتحادیوں کی نئی ڈپلومیسی نے ان مخالفین کے درمیان گہرے اختلافات کو آشکار کر دیا ہے کہ جن کی کوئی معین قیادت نہیں ہے - شام میں گذشتہ چھے برسوں سے جاری جنگ میں کئی مخالف سرغنہ ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک ان کے بے شمار فوجی و سیاسی اتحاد تشکیل پا کر بکھے چکے ہیں -