شمالی شام میں 23 دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i269465-شمالی_شام_میں_23_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
ترکی کی فوج نے شمالی شام میں تئیس داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • شمالی شام میں 23 دہشت گردوں کی ہلاکت

ترکی کی فوج نے شمالی شام میں تئیس داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

انقرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ترک فوج نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر کے اس گروہ کے چوبیس ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
ترک فوج کے اعلان کے مطابق یہ گولہ باری الباب کے علاقے میں کی گئی۔
واضح رہے کہ ترک فوج نے فری سیرین آرمی کی حمایت میں اور امریکہ کی زیر کمان نام نہاد بین الاقوامی فوج کی ہم آہنگی سے شمالی شام میں اگست دو ہزار سولہ سے فوجی کارروائی شروع کی ہے جبکہ دمشق، شام میں ترکی کی فوجی مداخلت کو اپنے ملک کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی، شام میں بشار اسد کی قانونی حکومت کے مخالف گروہوں کے حامیوں میں سے ہے۔