روس کی تہران اور انقرہ کے ساتھ مزید تعاون پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i269745-روس_کی_تہران_اور_انقرہ_کے_ساتھ_مزید_تعاون_پر_تاکید
روس نے بحران شام کے حل کے لئے ایران اور ترکی کے ساتھ مزید اور طویل مدت تعاون کی اپیل کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • روس کی تہران اور انقرہ کے ساتھ مزید تعاون پر تاکید

روس نے بحران شام کے حل کے لئے ایران اور ترکی کے ساتھ مزید اور طویل مدت تعاون کی اپیل کی ہے

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے  کہ شام کے مسئلے کے حل کے لئے ایران اور ترکی کے ساتھ تعاون بہت تعمیری ہے - زاخاروا نے کہا کہ بحران شام کے حل کا عمل دراز مدت ہے بنابرایں ترکی اور ایران کے ساتھ طویل مدت تعاون اور تمام متصادم گروہوں کے درمیان یکجہتی لازمی ہے - روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی اعلان  کیا ہے کہ ماسکو کو شام کے بحران کے حل کے لئے تہران اور انقرہ کے درمیان تعاون بڑھانا چاہئے-