شام میں 650 دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i271541-شام_میں_650_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
شامی فوج نے تادف کے علاقے میں ساڑھے چھے سو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • شام میں 650 دہشت گردوں کی ہلاکت

شامی فوج نے تادف کے علاقے میں ساڑھے چھے سو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے تادف کے علاقے میں روسی فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھے سو پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے پریس دفتر کے بیان میں آیا ہے کہ روسی فضائیہ کی مدد سے حلب میں انجام پانے والی شامی فوج کی کارروائی میں دہشت گردوں کے دو ٹینک، چار بکتر بند گاڑیاں، بھاری ہتھیاروں سے لیس اٹھارہ گاڑیاں اور دیگر ہتھار تباہ ہو گئے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق شامی فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا اور وہ تادف اور اس کے اطراف کے علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

دوسری جانب شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حمص کے شمالی مضافات میں امن گذرگاہ کھلنے کے بعد درجنوں شامی پناہ گزین وہاں سے نکل گئے ہیں۔ شامی پناہ گزینوں کے لئے الحولہ کے علاقے میں امن گذرگاہ کے کھول دی گئی ہے جہاں اعلان کیا گیا ہے کہ مسلح افراد ہتھیار ڈال کر قومی آشتی کے عمل میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کے لئے عام معافی کا اعلان کیا جاتا ہے۔