Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی حکومت سے نتن یاہو کی بے شرمانہ درخواست

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے امریکی حکومت سے بے شرمانہ درخواست کی ہے کہ وہ شام کی جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کی حمایت اور اس کو اسرائیل کے ایک حصے کے طور پر تسلیم کرلے۔

صیہونی حکومت نے انیس سو اکیاسی  میں شام کی جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کرکے انہیں مقبوضہ علاقوں میں شامل کر لیا تھا لیکن عالمی براداری منجملہ امریکا نے اسرائیل کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا- صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے، جنھوں نے یہ درخواست  بدھ کو ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کی تھی، نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ان کی اس درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا- صیہونی حکومت نے جولان کی پہاڑیوں پر دسیوں بستیاں تعمیر کر لی ہیں اور اب وہ ان علاقوں سے شام کے خلاف فوجی کارروائیوں اور دہشت گردوں کی مدد کے  لئے استفادہ کر رہی ہے-  شام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی، شام میں سرگرم تکفیری دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں- صیہونی حکومت نے شام میں زخمی  ہو جانے والے دہشت گردوں کے علاج و معالجے کے لئے جولان کی پہاڑیوں پر فیلڈ اسپتال بھی تعمیر کرائے ہیں- نتن یاہو اور ٹرمپ نے بدھ کی رات اپنی ملاقات میں شام کے بحران کا بھی جائزہ لیا-