دہشت گردوں کی موجودگی، پاکستانی دعوی افغانستان نے مسترد کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i272344-دہشت_گردوں_کی_موجودگی_پاکستانی_دعوی_افغانستان_نے_مسترد_کر_دیا
حکومت افغانستان نے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پاکستان کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Feb ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کی موجودگی، پاکستانی دعوی افغانستان نے مسترد کر دیا

حکومت افغانستان نے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پاکستان کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

کابل میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اس دعوے کے مسترد کر دیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے والے دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ، افغانستان میں روپوش ہیں۔

انہوں نے جوابی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل حکومت نے بارہا حکومت اسلام آباد کو ان دہشت گردوں کی فہرست فراہم کی ہے جو افغانستان کی سرزمین میں دہشت گردی کی وارادتوں میں ملوث رہے ہیں تاہم پاکستان نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ یہ دہشت گرد، پاکستان میں آزادی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں اور وہاں بیٹھ کر افغانستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان کے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے والے افغانستان میں موجود ہیں اور انھیں پوری آزادی حاصل ہے۔
افغانستان اور پاکستان اکثر ایک دوسرے پر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔