مہاجرین کے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے
حکومت افغانستان نے پاکستان سے اپیل کی ہے وہ افغان مہاجرین کے قیام کے معاملے کو سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرے۔
افغانستان کی وزارت مہاجرین کے جاری کردہ بیان میں پاکستان سے کہا گیا کہ وہ افغان مہاجرین کے حوالے سہ فریقی معاہدے کی پاسداری کرے جس پر پاکستان ، افغانستان اور اقوام متحدہ سے دستخط کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، افغان مہاجرین کے معاملے کو سیاسی ایشو بنانے کی اجازت نہ دے۔
بیان کے مطابق پاکستان میں اس وقت تیرہ لاکھ رجسٹرڈ اور چھے لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین سکونت پذیر ہیں۔
افغانستان، پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان ہونے والے حالیہ اتفاق رائے تحت، افغان مہاجرین کی ان کے وطن واپسی کے معاملے کو سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
افغانستان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کو جبری طور پر بے دخل کیا جارہا ہے حالانکہ سہ فریقی اتفاق رائے میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی پر زور دیا گیا تھا۔