غزہ کے شمالی علاقوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i274124-غزہ_کے_شمالی_علاقوں_پر_صیہونی_فوجیوں_کا_حملہ
صیہونی فوجیوں نے غزہ کے شمالی علاقوں پرایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ کے شمالی علاقوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے غزہ کے شمالی علاقوں پرایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے شمالی علاقے میں فلسطینیوں پر حملہ کیا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے- زخمیوں میں  ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ میں سرحدی حصار کے قریب فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔ صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو بھی غزہ کے شمال میں فلسطینیوں پر حملہ کیا تھا۔

غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملے ایک ایسے وقت جاری ہیں جب غاصب اسرائیلی حکومت نے دوہزار سات سے غزہ کا محاصرہ تنگ کررکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے باشندوں کو بنیادی ضرورت کی اشیا تک بھی رسائی نہیں ہے۔

دوسری جانب حماس نے غزہ پر صیہونی حکومت کے ہر طرح کے حملے کی بابت سخت خبردا ر کیاہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پر جارحیت کی صورت میں صیہونی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔