امریکی ڈرون حملوں میں درجنوں افغان شہری ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i274156-امریکی_ڈرون_حملوں_میں_درجنوں_افغان_شہری_ہلاک
افغانستان کے مختلف علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں میں متعدد عام شہری مارے گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکی ڈرون حملوں میں درجنوں افغان شہری ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں میں متعدد عام شہری مارے گئے ہیں۔

خـبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران، افغانستان کے صوبوں زابل، میدان وردک، تخار اور فراہ میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت چھیاسٹھ عام شہری مارے گئے ہیں، تاہم حکومت افغانستان نے دعوی کیا ہے کہ مرنے والے تمام افراد طالبان ہیں۔

اس سے پہلے جمعے کو بھی فراہ میں غیرملکی افواج کے ہوائی حملے میں تیس عام شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے-

افغانستان میں غیر ملکی افواج کے ہوائی حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد مارے جاچکےہیں