امریکہ موصل میں داعش کی مدد کر رہا ہے، عراقی تنظیم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i274686-امریکہ_موصل_میں_داعش_کی_مدد_کر_رہا_ہے_عراقی_تنظیم
عراق میں عصائب اہل الحق گروہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے مغربی موصل میں داعشی سرغنوں کو بچانے کے لئے نئی کارروائی شروع کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ موصل میں داعش کی مدد کر رہا ہے، عراقی تنظیم

عراق میں عصائب اہل الحق گروہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے مغربی موصل میں داعشی سرغنوں کو بچانے کے لئے نئی کارروائی شروع کی ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی میں شامل عصائب اہل الحق گروہ کے ترجمان جواد طلیباوی نے بغداد میں فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنوں کو مغربی موصل سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مغربی موصل سے ابھی داعش دہشت گرد اور ان کے کئی سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں جن کا عراقی فوج نے محاصرہ کر لیا ہے۔

اس ترجمان نے عراقی حکومت اور دہشت گردی کے خلاف مہم میں شامل تمام عراقی گروہوں سے داعش دہشت گردوں اور ان کے کمانڈروں کو بچانے کے لئے امریکی منصوبے اور کوشش کے بارے میں ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

طلیباوی نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ امریکی فوجی، صوبے نینوا کے شہر تلعفر سے داعشی عناصر کو فرار کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق و شام میں بدامنی پھیلانے والے داعش دہشت گرد گروہ کو، بعض عرب اور مغربی ملکوں منجملہ سعودی عرب اور امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے۔