شام میں سیکڑوں مسلح افراد نے ہتھیار ڈال دیئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i277272-شام_میں_سیکڑوں_مسلح_افراد_نے_ہتھیار_ڈال_دیئے
سیکڑوں مسلح عناصر نے شامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • شام میں سیکڑوں مسلح افراد نے ہتھیار ڈال دیئے

سیکڑوں مسلح عناصر نے شامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

 شام کے صوبہ حمص کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ شامی حکام کے ساتھ سمجھوتے کے تناظر میں شہر حمص کے الوعر علاقے میں پانچ سو سے زیادہ مسلح عناصر نے ہتھیار ڈال کر معمول کی زندگی شروع کر دی ہے-

صوبہ حمص کے گورنر طلال برازی نے کہا کہ تقریبا پانچ سو تیس، مسلح افراد نے ہتھیار ڈالنے کے بعد معمول کی زندگی اختیار کر لی ہے اور انھیں عام لوگوں جیسے حقوق حاصل ہوں گے-

صوبہ حمص کے گورنر نے باقی مسلح عناصر کو بھی ان کے اہل خاندان کے ساتھ شمالی شام میں منتقل کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حمص سے مسلح عناصر کو پوری طرح منتقل کرنے کا عمل تقریبا پچاس دن تک جاری رہے گا-

درایں اثنا ریف دمشق کے گورنر عبدالمجید المصری نے اعلان کیا ہے کہ جن مسلح افراد نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، صدر کی جانب سے معاف کردیئے گئے ہیں اور ان پر مقدمہ نہیں چلایا جائے گا-

روس کی ثالثی میں شامی حکام اور مسلح گروہوں نے تیرہ مارچ کو مسلح عناصر اور ان کے گھر والوں کے حمص سے مرحلہ وار نکلنے پر اتفاق کیا تھا- حکومت شام نے ان کے پرامن انخلا کی ضمانت دی ہے-