دمشق: یرموک کیمپ میں داعش اور النصرہ دہشت گردوں میں جھڑپیں
Apr ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع یرموک کیمپ میں داعش اور جبہت النصرہ دہشت گردوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے جنوب میں یرموک کیمپ میں داعش اور النصرہ دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اس علاقے سے باہر نکلنے کی واحد گذرگاہ، العروبہ بند ہو گئی ہے۔
ان دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شامی شہری بھی زخمی ہو گیا جسے یلدا میں قائم فیلڈ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
شام میں جاری جنگ کی بنا پر دمشق کے مضافات میں واقع یرموک کیمپ میں فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ یرموک کیمپ، یکم اپریل دو ہزار پندرہ سے داعش اور جبہت النصرہ دہشت گرد گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنا ہوا ہے۔
ٹیگس