امریکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، شامی عوام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i278330-امریکہ_کا_ڈٹ_کر_مقابلہ_کریں_گے_شامی_عوام
شامی عوام نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ، امریکہ اور اس کے حواریوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب شام پر امریکی حملے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی اور تیل مارکیٹ میں تیزی کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، شامی عوام

شامی عوام نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ، امریکہ اور اس کے حواریوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب شام پر امریکی حملے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی اور تیل مارکیٹ میں تیزی کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔

العالم ٹیلی ویژن کی لائیو کوریج کے مطابق الشعیرات ایئر بیس پر امریکی حملے کے باوجود نواحی گاؤں کے لوگ علاقے میں بدستور موجود ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتہائی خوفناک صبح کا آغاز کیا ہے۔شعیرات گاؤں کے ایک مکین نے العالم ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے کے نتیجے میں پورا گاؤں لرز کر رہ گیا تھا تاہم شام کے عوام بہت بہادر ہیں اور وہ اپنے ملک کو اسرائیل اور امریکہ کے زرخریدوں اور دہشت گردوں سے آزاد کرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مذکورہ شامی شہری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے میزائل ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے کیونکہ شام کے عوام اپنے وطن کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔شعیرات گاؤں کے ایک اور شہری نے العالم ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے عوام کسی چیز سے خوف کھانے والے نہیں ہیں اور صدر بشار اسد کی قیادت اور خدا کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ذرائع ابلاغ اور سیاسی امور میں صدر بشار اسد کی مشیر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ شام پر امریکی حملے سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کے ساتھ ایک صف میں کھڑا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے یہ حملہ ، شامی فوج کی جانب سے دمشق میں دہشت گردوں کے بھرپور حملے کو پسپا کیے جانے کے بعد کیا ہے۔شام کے وزیر اطلاعات کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام پر امریکی حملہ مکمل طور سے سیاسی محرکات کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اسرائیل بھی کئی بار شام پر حملے کرچکا ہے اور اب امریکہ نے شام کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ شام پر امریکی حملے کے بعد ایشیائی منڈیوں میں سخت مندی پیدا ہوگئی ہے اور حصص کا انڈیکس تیزی کے ساتھ نیچے آگیا ہے۔جاپان اسٹاک ایکسچینج میں آعشاریہ چھے پوائنٹ کی کمی ہوئی ۔ جنوبی کوریا میں سامسنگ کے حصص میں آعشاریہ سات پوائنٹ کی کمی ہوئی جبکہ چین کی ٹنسینٹ اور چائنا موبائل میں اعشاریہ نو پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب تیل کی عالمی منڈی میں تیزی کا رجحان ہے۔