شام پر امریکی حملے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i279074-شام_پر_امریکی_حملے_کے_خلاف_فلسطینیوں_کا_احتجاج
سیکڑوں فلسطینیوں نے شام پر امریکی حملے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی حملے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج

سیکڑوں فلسطینیوں نے شام پر امریکی حملے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے جمال عبدالناصر اسکوائر پر ہونے والے اس مظاہرے میں شریک فلسطینی شہری شام پر امریکی حملے کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام پر امریکی حملہ اسرائیل کے مفاد میں کیا جا رہا ہے - مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شام کے پرچم بھی اٹھار رکھے تھے اور شام کی ارضی سالمیت کے احترام اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
امریکہ نے گزشتہ جمعے کو شام کے صوبے حمص میں شامی فضائیہ کے ایک اڈے پر درجنوں کروز میزائل دا‏غے تھے۔
امریکہ نے یہ حملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر کیا تھا جس کی دنیا کے بیشتر ممالک نے مذمت کی ہے۔